25 دسمبر 2023ء: پاکستان تحریک انصاف نے سابق وزیراعظم عمران خان کو ماموں کی نماز جنازہ میں شرکت کی اجازت دینے کا مطالبہ کردیا۔ تفصیلات کے مطابق بانی چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے ماموں جاوید زمان خان کی نمازِ جنازہ میں شرکت کے معاملے پر بانی چیئرمین تحریک انصاف کے اہلِ خانہ نے عمران خان کو ان کے مرحوم ماموں کی نمازِ جنازہ کی ادائیگی کی اجازت دینے کا مطالبہ کیا ہے۔
بتایا گیا ہے کہ عمران خان کے ماموں جاوید زمان خان زمان پارک لاہور میں اپنی رہائش گاہ پر مقیم تھے، جن سے بانی چیئرمین عمران خان کو نہایت قریبی وابستگی تھی، اپنے مرحوم ماموں کی نمازِ جنازہ میں شرکت کی اجازت کا دیا جانا عمران خان کا بنیادی انسانی حق ہے۔
#imrankhan
Ещё видео!