11 مارچ 2023ء: سنیئر نائب صدر مسلم لیگ مریم نواز کا کہنا ہے کہ صرف مسلم لیگ ن ہی مہنگائی میں کمی لا سکتی ہے،ن لیگ ترقی اور عوام کی خوشحالی کا دوسرا نام ہے۔ تفصیلات کے مطابق چیف آرگنائزر اور سنیئر نائب صدر مسلم لیگ ن مریم نواز کی زیر صدارت فیصل آباد ڈویژن کا تنظیمی اجلاس ہوا،مریم نواز نے فیصل آباد میں کارکنوں اور عہدیداروں کو کامیاب ورکرز کنونشن کرانے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ کارکنوں کا جذبہ متاثرین کن تھا۔
کنونشن سے ثابت ہوا مسلم لیگ ن نوجوانوں کی جماعت ہے،پورے ملک نے فیصل آباد کے شیروں کی آواز کی گونج سنی۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن الیکشن میں جیت کیلئے اترے گی،سوشل میڈیا کی طاقت مثبت سوچ کیلئے استعمال کریں۔
Ещё видео!