لاھور (مرزا ایم بی قمر )
پنجاب پولیس کا منشیات فروشوں، سمگلرز اور ڈیلرز کے خلاف اِن ایکشن، رواں سال لاہور سمیت صوبے بھر میں منشیات کے خاتمے کیلئے جاری آپریشنز کی تفصیلات جاری۔صوبے بھر میں منشیات فروشوں کے ٹھکانوں پر 77766 ریڈز، انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کئے گئے، اور نشے کے سوداگروں کے خلاف 46749 مقدمات درج، 46804 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 26364 کلوگرام چرس، 365 کلوگرام ہیروئن اور 61 کلوگرام آئس برآمد کی گئی، گذشتہ روز صوبے بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف 214 ریڈ کی گئیں ، 129 مقدمات درج اور 122 ملزمان گرفتار ۔ ملزمان کے قبضے سے 74 کلوگرام چرس ، 190 گرام ہیروئن اور 100 گرام آئس برآمد۔ گذشتہ سات روز کے دوران صوبہ بھر میں منشیات فروشوں کے ٹھکانوں پر 2113 ریڈز کی گئیں ۔ 1191 مقدمات درج کرتے ہوئے 1273 ملزمان کو گرفتار کیا گیا، ملزمان کے قبضے سے 625 کلوگرام چرس ، ساڑھے 9 کلو ہیروئن اور 1 کلو 300 گرام آئس برآمد کی گئی۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ہدایت کی ہے کہ پنجاب کو ڈرگ فری صوبہ بنانے کے لئے تمام آپریشنل یونٹس مربوط حکمت عملی اپنائیں، منشیات فروشوں کے خلاف ہیومن انٹیلی جنس، سپیشل برانچ رپورٹس کی روشنی میں بھرپور کریک ڈاؤن کریں، تعلیمی اداروں، کالجز ، یونیورسٹی اور ہاسٹلز کے گردونواح میں سپلائی دینے والے سفاک ملزمان کو گرفتار کرکے سخت سزائیں دلوائی جائیں۔ تمام آر پی اوز، ڈی پی اوز منشیات فروشوں کے خلاف ہونے والے آپریشنز کی رپورٹس باقاعدگی سے سی پی او بھجوائیں۔
Ещё видео!