بھارت کے زیر قبضہ ریاست جموں کشمیر میں 5 اگست 2019 کو بھارتی حکومت کی جانب سے مسلّط کیئے گئے فوجی محاصرے کو 1700 دن ہوگئے ہیں ہندوستانی جبرواستبداد کے کیخلاف پاسبان حریت کے زیر اہتمام برھان وانی چوک میں شدید احتجاج کیا گیا ۔ جس میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ مظاہرین نے سیاہ پرچم لہرا کر نریندرا مودی کے ظالمانہ اقدامات کیخلاف شدید احتجاج کیا ۔ کشمیری مظاہرین نے بینرز اور کتبے اٹھا رکھے تھے جن پر 5 اگست 2019 کے بھارتی فوجی اقدامات کو کالعدم قرار دینے کے مطالبات درج تھے۔سنو ڈیجیٹل کے لیے سعید الرحمن صدیقی کی رپورٹ
Ещё видео!