26 جنوری 2023ء: وفاقی حکومت نے انتخابات نئی ڈیجیٹل مردم شماری کے تحت کرانے کیلئے غور شروع کردیا، الیکشن نئی مردم شماری کے تحت کرانے کیلئے الیکشن کمیشن سے رجوع کیا جائے گا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف سے سابق صدر آصف زرداری اور سربراہ جےیوآئی(ف) مولانا فضل الرحمان نے ملاقات کی، ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیراعظم شہبازشریف نے اتحادی جماعتوں کے سربراہان آصف علی زرداری اورمولانا فضل الرحمان کا وزیراعظم ہاؤس پہنچنے پر استقبال کیا۔ جیو نیوز کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف، آصف زرداری اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان ملاقات میں پنجاب اور خیبرپختونخواہ میں انتخابات سے متعلق بھی بات چیت کی گئی۔ ملاقات میں انتخابات نئی ڈیجیٹل مردم شماری کے تحت کرانے پر غور کیا گیا۔
اتحادی جماعتوں نے فیصلہ کیا کہ انتخابات نئی مردم شماری کے تحت کرانے کیلئے الیکشن کمیشن سے رجوع کیا جائے گا۔دوسری جانب الیکشن کمیشن نے جماعت اسلامی کی درخواست پر سندھ بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں کراچی کے 3 یونین کونسلز کے نتائج روک لئے جبکہ کیس کی سماعت 2 فروری تک ملتوی کردی۔الیکشن کمیشن میں کیس کی سماعت نثار درانی کی سربراہی میں چار رکنی بنچ نے کی۔
Ещё видео!