چونیاں
تھانہ الہ آباد پولیس کی سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش کرنے والے ٹک ٹاکر کے خلاف کارروائی ناجائز اسلحہ سمیت ملزم گرفتار کرلیا ایف آئی آر درج ۔تفصیلات کے مطابق
چونیاں کے نواحی تھانہ الہ آباد پولیس نے چند دن پہلے سوشل میڈیا پر اسلحہ کے ساتھ اپنی ویڈیو وائرل کرنے والے ملزم عمر ولد مختار ملک ساکن کوٹ رکن دین تلونڈی کو آج خفیہ اطلاع پر غلہ منڈی موڑ قصور روڈ سے گرفتار کرکے ناجائز پسٹل تیس بور بمعہ گولیاں برآمد کر لیا ۔ملزم کے خلاف ناجائز اسلحہ کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا ۔ایس ایچ او تھانہ الہ آباد ملک کفائت حسین کھوکھر کا کہنا ہے کہ حکومت کی ہدایت کے مطابق ناجائز اسلحہ اور اس کی نمائش کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی
غوث اختر 110 نیوز ایچ ڈی
Ещё видео!