فیروز وٹواں(رائے اسد نواز بھٹی) ملک بھر کی طرح فیروز وٹواں میں بھی تحریک لبیک پاکستان فیروز وٹواں کے زیرِ اہتمام کشمیری بھائیوں سے اظہارِ یکجہتی کے لیے یومِ یکجہتیِ کشمیر ریلی کا انعقاد کیا گیا جس کی قیادت تحریک لبیک پاکستان فیروز وٹواں کے امیر حضرت علامہ محمد نواز عطاری نے کی ناظمِ نشرو اشاعت فیروز وٹواں رائے اسد نواز بھٹی، محمد ریاض، محمد احسان، آصف رضوی، مستنصر جمالی، عرفان آصف، ڈاکٹر بابر اور علی حیدر سمیت تمام عہدیداران نے شرکت کی، سرپرستِ اعلی پی پی 141 قاری اشرف صابری، امیر محمد شہباز رضوی، ناظم اعلی اکبر رندھاوا، ناظم نشرو اشاعت عرفان جٹ، ناظم الیکشن سیل پیر پیر اظہر الدین چشتی ،ناظم مالیات وسیم رضوی ناظم خدمت خلق محمد عثمان سیکورٹی انچارج محمد اکرام سمیت پی پی 141 کی قیادت نے خصوصی شرکت کی، ریلی کا آغاز جامع مسجد بہارِ مدینہ محلہ رانا ٹاون سے ہوا جو گھلا روڈ سے ہوتی ہوئی واربرٹن موڑ اور وہاں سے ضلعی ریلی میں شرکت کے لیے شیخوپورہ روانہ ہو گئی اس موقع پر تحریک لبیک پاکستان فیروز وٹواں کے امیر حضرت علامہ محمد نواز عطاری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان شاءاللہ وہ دن دور نہیں جب انڈیا سے کشمیر بزورِ شمشیر واپس لیا جائے گا
Ещё видео!