کراچی ، ڈی رینجرز(سندھ )میجر جنرل محمد سعید کا مختلف فلاحی اداروں کے سینٹرز کا دورہ
کراچی میں ڈی رینجرز (سندھ ) میجر جنرل محمد سعید نے کھارا در اور شاہراہ فیصل پر واقع فلاحی اداروں ایدھی اور چھیپاسنیٹر ز کا دورہ کیا ۔ اید ھی سنیٹر پہنچنے پر فیصل اید ھی نے ڈی جی رینجرز (سندھ ) کا استقبال کیا اور ادارے کے اغراض ومقاصد کا جائز ہ پیش کیا ۔
ڈی جی رینجرز (سندھ ) میجرجنرل محمد سعید نے عبد الستار اید ھی مرحوم کی گراں قدر خدمات کو بے حد سر اہا اوراسے انسانیت کے لئے ایک عمد ہ مثال قرار دیا ۔
بعد ازاں چھیپا سینٹرپہنچنے پر رمضان چھیپانے ڈی رینجرز (سندھ ) میجر جنرل محمد سعید کو خوش آمد ید کہتے ہو ئے ادارہ کے تنظیمی ڈھانچے کے بارے میں آگاہ کیا ۔ڈی جی رینجرز نے فلاحی اداروں کو معاونت اور بھر پور سیکیورٹی کی یقین دہانی بھی کروائی ۔
ڈی رینجرز (سندھ) میجر جنرل محمد سعید نے مزید کہا عبد الستار اید ھی مر حوم اور رمضان چھیپا ان تمام لو گوں کے لئے مثال ہیں جو انسانیت کی خدمت کرناچاہتے ہیں ۔
Ещё видео!