نوشہرہ۔
پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی صدر پرویز خان خٹک نے کہا ہے کہ امپورٹیڈ حکمران بری طرح ناکام ہوچکی ہے آج اگر اس ملک میں حقیقی اور قومی ترجمانی کا کوئی لیڈر حقدار ہے تو وہ صرف عمران خان ہے
نوشہرہ کے علاقے رشکئی میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پرویز خٹک نے کہا کہ بہت جلد موجودہ کرپٹ وفاقی حکومت سے پاکستانی قوم کو نجات ملے گی انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت اپنی نااہلی چھپانے کے لیے عمران خان کے خلاف ائے روز نئے نئے مقدمات درج کرتے ہیں پرویز خٹک نے کہا کہ عوام کی توجہ کو اصل مسائل سے ہٹانے کے لیے وفاقی حکومت نے سارا نزلہ شہباز گل پر گرادیا ہے پرویز خٹک نے مزید کہا کہ سابق وزیر اعظم عمران خان کی امریکہ کو اڈا دینے کے انکار پرتحریک انصاف کی حکومت کوایک سازش کے تحت گرائی گئی
Ещё видео!