دنیا کا سب سے بڑا آئس اینڈ سنو تھیم پارک ایک بار پھر شہریوں کے لیے کھول دیا گیا ہے۔ چین کے صوبے ہیلونگ جیانگ کے مرکزی شہر ہربن میں گزشتہ ڈھائی دہائیوں سے یہ تھیم پارک بنایا جا رہا ہے۔ اس شہر کو ’سٹی آف آئس‘ یا برف کا شہر بھی کہا جاتا ہے۔ اس شہر میں آئندہ برس ایشین ونٹر گیمز بھی منعقد ہونے والے ہیں۔ رواں برس تھیم پارک میں اس کی جھلک بھی نظر آ رہی ہے۔ اس پارک کو بنانے کے لیے لگ بھگ تین لاکھ مربع میٹر برف استعمال کی گئی ہے۔ پارک میں برف سے تیار کیے گئے تاج محل سمیت دنیا کے بیالیس ممالک کے اہم مقامات کے ماڈل بنائے گئے ہیں۔
Ещё видео!