ملکوال شہر میں دعوت اسلامی کے مدرسۃ المدینہ سے گزشتہ سال میں 55 طلبہ کرام نے حفظ و ناظرہ مکمل کیا .
الحمد للہ عزوجل دعوت اسلامی کے تحت مدنی مرکز فیضان مدینہ کوٹہڑہ ملکوال میں عظیم الشان اجتماع تقسیم اسناد و انعامات منعقد ہوا . جس میں دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوری کے نگران پاکستان حاجی شاہد صاحب نے خصوصی بیان فرمایا اور اجتماع میں سال 2022 میں حفظ و ناظرہ مکمل کرنے والے طلبہ کرام کو اسناد پیش کی گی .اور تحصیل نگران ملکوال مولانا محمد شہباز عطاری مدنی صاحب نے مزید فرمایا کہ دعوت اسلامی کا مقصد قرآن کی تعلیم.کو عام کرنا ہے . الحمد للہ عزوجل دعوت اسلامی 10 ہزار سے زائد مدارس قائم کر چکی ہے .اور اب تک 5 لاکھ بچوں کو حافظ قرآن بنا چکی ہے .اور مدراس میں بلکل مفت تعلیم قرآن دی جاتی ہے . اجتماع پاک میں مدرسین ناظمین طلبہ کرام والدین اور دیگر شخصیات حاجی محمد رفیق صاحب .نائب صدر بار ملکوال راجہ فرخ صاحب جاوید گوندل صاحب اور دیگر اہل علاقہ.نے بھر پور شرکت کی . اجتماع کے اختتام پر سید کاشف عطاری صاحب نے طلبہ کو حفظ قرآن یاد رکھے اور اس کی تعلیم.پر.عمل.کرنے کا ذہن دیا اور خصوصی دعا کروائی آپ بھی اپنے بچوں کو دعوت اسلامی کے مدارس میں داخل کروائیں
..
رانا آصف نمائندہ سی ون نیوز ملکوال
Ещё видео!