پہچان پاکستان نیوز
گوجرخان سے امجد ملک کی رپورٹ
رات گئے پولیس مقابلہ میں فائرنگ کے تبادلے کے دوران ایک ڈاکو ہلاک ،ایک زخمی حالت میں گرفتار جبکہ دو فرار ہو گئے۔ بڑکی پہلا موڑ کے بالمقابل سروس روڈ پر دو موٹر سائیکلوں پر سوار 4 ڈاکوؤں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی جس کے جواب میں پولیس نے بھی فائرنگ کی زخمی حالت میں گرفتار ڈاکو کی شناخت رحمان جبکہ ہلاک ڈاکو کی شناخت عرفان کے نام سے ہوئی، ڈاکؤوں کے دو ساتھی فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے،ڈی ایس پی چوہدری محمد نواز اور ایس ایچ او ملک نذیر گھیبہ واقعہ کی اطلاع ملتے ہیں موقع پر پہنچ گئے جبکہ بعد میں ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر بھی موقعہ پر پہنچ گئے، فرار ڈاکؤں کی گرفتاری کے لئے ٹیمیں تشکیل دے کر علاقہ میں سرچنگ کی جا رہی ہے،پولیس ذرائع نے بتایا کہ گرفتار ملزم رحمان اور متوفی عرفان جڑواں شہروں میں ڈکیتی رابری کے درجنوں مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ہیں ملزمان کے قبضہ سے اسلحہ اور زیر استعمال موٹر سائیکل برآمد ہوا ہے ڈاکوؤں کی فائرنگ کے باوجود بہادری سے مقابلے پر سی پی او سید شہزاد ندیم بخاری کی ڈی ایس پی چوہدری نواز اور گوجرخان پولیس کو شاباش شہریوں کے جان ومال کے تحفظ کی ذمہداری اولین ترجيح ہے۔
Ещё видео!