*بورےوالا*..........
*دریائے ستلج میں ممکنہ سیلاب کے پیش نظر اے سی بوریوالا کا ڈی ایس پی کے ہمراہ سیلابی علاقوں کا وزٹ حفاظتی بندوں کا معائنہ*
*وہاڑی (ڈسٹرکٹ نیوز رپورٹر ڈاکٹر واجدحسین چنڑ )کی
تفصیلات کے مطابق*
*دریائے ستلج میں پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ پر اسسٹنٹ کمشنر بوریوالاعبدالباسط صدیقی نے ڈی ایس پی بوریوالا عمر فاروق بلوچ ۔تحصیلدار احسان الحق۔انچارج ریسکیو 1122محمد شبیر کے ہمراہ ساہوکا کے سیلابی علاقوں کا وزٹ کیا پران دریا میں کشتی کے ذریعے متاثر ہونیوالی فصلوں سے ہوتے پانی میں گھرے لوگوں اور مال مویشی کو محفوظ مقامات پر جانے کی تلقین کی انہوں نے کہا کہ پانی کا بہاؤ مزید تیزی سے بڑھ رہا ہے دریاے ستلج میں ہیڈ سلیمانکی کے مقام پر پانی 77000ہزارکیوسک تک جا پہنچا جس سے دریا کے قریبی علاقوں کے رہائشی اور فصلیں تباہ ہو چکی ہیں اور مزید متاثر ہونے کا خدشہ ہے دلہ عاکوکا حفاظتی بند اور گھائی شاہ سلدیرا بند کا معائنہ بھی کیا*
Ещё видео!