چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا ایکسٹیشن لینے سے صاف انکار
نئے عدالتی سال کے موقع پر چیف جسٹس سے سوال کیا گیاکہ رانا ثنااللہ صاحب کہہ رہے ہیں کہ اگر تمام جج صاحبان کی عمر بڑھا دی جائے تو آپ بھی ایکسٹینشن لینے پر تیار ہیں جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ رانا ثنااللہ صاحب کو میرے سامنے لے آئیں۔
چیف جسٹس نے اس بات کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ایک میٹنگ کے دوران یہ بات ہوئی تھی جس میں وزیر قانون اعظم نزیر تارڑ، جسٹس منصور علی شاہ صاحب اور اٹارنی جنرل موجود تھے لیکن رانا ثنااللہ نہیں تھے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ اس میٹنگ میں حکومت کی جانب سے کہا گیا کہ وہ تمام چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع کررہے ہیں جس میں میں نے کہا کہ باقیوں کی کردیں لیکن میں قبول نہیں کروں گا، مجھے تو یہ نہیں پتہ کہ کل میں زندہ رہوں گا بھی یا نہیں۔۔۔
#qazifaezisa
#supremecourtofpakistan
#mansooralishabab
#ranasanaullah
#azamnazeertarar
Ещё видео!