وادی کشمیر میں پہاڑی علاقوں میں برفباری کے سبب خانہ بدوش وقت سے پہلے ہی ہجرت کرنے پر مجبور ہو رہے ہیں۔
گُجر بکروال طبقہ صدیوں سے اپنے مال مویشوں سمیت ہجرت کرنے کی چلی آ رہی اپنی روایت کو آج بھی برقرار رکھے ہوئے ہے۔
پیر پنچال پہاڑیوں سے یہ لوگ ہرسال اپنے مال مویشیوں سمیت گرمیوں میں وادی کشمیر کے سرسبز جنگلات کی طرف رُخ کرتے ہیں اور سردیاں شروع ہوتے ہی ہجرت کرکے جموں صوبے کی طرف کوچ کر جاتے ہیں۔
اس سال پہاڑی علاقوں میں قبل از وقت برفباری ہونے کی وجہ سے اس طبقے نے ایک مہینے قبل ہی صوبہ جموں کی طرف ہجرت کرنا شروع کردیا ہے۔
Ещё видео!