19جولائی-کشمیر کا پاکستان کے ساتھ ”یومِ الحاقِ پاکستان“
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشتگردی اپنے عروج پر ہے
بھارت نے گذشتہ77برسوں سے کشمیری عوام کو ان کے بنیادی انسانی حقوق سے محروم کر رکھا ہے
اسی پسِ منظر میں 19جولائی کا دن آزادی کشمیر کی تاریخ میں خصوصی اہمیت کا حامل ہے
ہر سال 19جولائی کو دنیا بھر کے کشمیری اور تمام انسان دوست حلقے ”یومِ الحاقِ پاکستان“ کے طور پر مناتے ہیں
77برس قبل19 جولائی 1947 کو خواجہ غلام الدین وانی اور عبدالرحیم وانی نے قرارداد الحاق پاکستان پیش کی
آل جموں و کشمیر کانفرنس کا ہنگامی اجلاس سردار محمد ابرہیم کی رہائشگاہ پر چوہدری حمیداللہ خان کی زیر صدارت منعقد ہوا
اجلاس میں مذہبی،ثقافتی اور جغرافیائی بنیادوں کی بنا پر پارٹیشن پلان کے تناظر میں قرار داد الحاق پاکستان پیش کی گئی
قرارداد 59 کشمیری رہنماؤں نے متفقہ طور پر آل جموں و کشمیر کانفرنس کے ہنگامی اجلاس میں متفقہ طور پر منظور کی
قرارداد الحاق پاکستان کی منظوری پونچھ بغاوت اور بعد ازاں آزاد کشمیر کی آزادی کا باعث بنی
گزشتہ 77 برسوں سے کشمیری بھارتی سامراج کے غیر قانونی قبضے کے خلاف آزادی کے لیے مسلسل جدوجہد کر رہے ہیں
77 سالوں سے کشمیریوں کی نسل کشی کا سلسلہ جاری، 5 لاکھ سے زائد کشمیری تحریک آزادی کی راہ میں شہید ہو چکے ہیں
1990 میں ہنڈواڑہ، تینج پورہ، ذکورہ، 1993 میں سوپور، لال چوک اور بیجی بہارہ جبکہ 1994 میں کپواڑہ میں قتلِ عام کے واقعات بھارتی ظلم و جبر کا کھلا ثبوت ہیں
2012 میں بانڈی پورہ، بارہ مولہ اور کوٹورا کے اضلاع کے 55 گاؤں میں 2700 سے زائد اجتماعی قبریں بھی دریافت ہوئیں
مقبوضہ کشمیر 10 لاکھ سے زائد فوجی اور پیرا ملٹری فورسز کی تعیناتی کی باعث سب سے بڑی فوجی چھاؤنی اور سب سے بڑی اوپن ائیر جیل کے نام سے جانا جاتا ہے
بھارت نے اقوامِ متحدہ کی قراردادوں اور بین الاقوامی قوانین کی دھجیاں اُڑاتے ہوئے کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کر دی ہے
اقوام متحدہ, ایمنسٹی انٹرنیشنل، ہیومن رائٹس واچ اور عالمی میڈیا متعدد بار کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین صورتحال پر آواز اٹھا چکا ہے
اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے مطابق؛
”کشمیریوں کو اپنے مستقبل کا فیصلہ خود کرنے کا حق دیتی ہے“
پاکستان کا یہ اُصولی موقف ہے کہ؛
”مسئلہ کشمیر اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کیا جائے“
کشمیری عوام کا پاکستان کے ساتھ الحاق ہونے تک اپنی جدوجہد جاری رکھنے کا عزم ہے
Ещё видео!