اوڈیگرام
مینگورہ کا نواحی دیہات ہے جو اپنی تاریخی حیثیت میں بے مثال ہے
یہاں بدھا کے کھنڈرات بھی موجود ہیں اور سوات کے آخری بدھ مت بادشاہ راجہ گیرا کے قلعے کی باقیات بھی موجود ہیں
لیکن اس گاوں کی سب سے خاص بات سلطان محمود غزنوی کے حکم سے تیار کی گئی مسجد ہے
سلطان محمود غزنوی نے راجہ گیرا کو شکست دے کر یہاں مسجد تعمیر کرنے کا حکم اپنے بھتیجے حاکم منصور کو دیا اور حاکم منصور نے اپنے سپہ سالار نوشگین کی زیر نگرانی یہ مسجد تعمیر کروائی یہ مسجد شمالی پاکستان کی سب سے قدیم مسجد ہے
یہ مسجد 1029 عیسوی میں تعمیر ہوئی
بدھا کے کھنڈرات کے کھدائی کے دوران یہاں ایک کتبہ بھی ملا تھا جس پر یہ تمام تفصیل درج ہے
ایک ہزار سال کے وقفے کے بعد یہ مسجد دوبارہ سے مارچ 2010 میں نمازیوں کے لئے کھول دی گئی۔۔۔
آج اس مسجد میں جو عجیب سا سکون میں نے محسوس کیا خدا کی قسم وہ الفاظ میں بیان ہو ہی نہیں سکتا دل چاہتا ہے کبھی پوری رات اس مسجد میں بسر کروں۔۔۔
ویڈیو آپ سب احباب کی خدمت میں پیش کر رہا ہوں ۔۔۔
Ещё видео!