*مظفرگڑھ، ڈی پی او سید حسنین حیدر کی خصوصی ہدایت پر ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر ابوبکر کا مین سٹی قنوان چوک میں روڈ پر تجاوزات کے خلاف آپریشن،ٹریفک کی روانی میں رکاوٹ بننے والے تجاوزات کو ہٹا دیا گیا*
مظفرگڑھ( ) تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مظفرگڑھ سید حسنین حیدر کی خصوصی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر ابوبکر کا مین سٹی مظفرگڑھ قنوان چوک میں ٹریفک کی مسلسل روانی کیلے روڈ پر موجود تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا گیا ۔قنوان چوک پر ٹریفک بلاک اور ٹریفک کی روانی میں رکاوٹ بننے والے تجاوزات کو ہٹوا دیا گیا۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ ٹریفک افیسر ابوبکر کا کہنا تھا کہ ٹریفک پولیس عوام کی خدمت کے لیے اپنا کردار ادا کر رہی ہے سٹی ایریا اور ضلع ہذا میں ٹریفک کی روانی کو بحال رکھنے کے لیے ایسے مقامات پر تجاوزات کے خلاف اپریشن جاری رہے گا
Ещё видео!