ریلوے ہیڈ کوارٹر لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا کہ سیاست کو ریاست پر اہمیت دی جارہی ہے، فوج اور جوانوں میں انتشار کے خلاف سوچے سمجھے پراپیگنڈے پر عمل کیا جا رہا ہے، فوج ہی مشکل حالات کے باوجود جمہوریت کی ضمانت ہے، فوج کے خلاف جو کچھ کہا جارہا ہے وہ غیر ملکی ایجنڈا ہے، اپوزیشن کو فیصلہ کرنا ہے کہ سیاست سے لڑائی کرنی ہے تو عمران خان میدان موجود ہے، اگر ریاست سے لڑائی کرنی ہے تو ان کے حالات مشکل ہوتے جائیں گے۔
وفاقی وزیر ریلوے کا مزید کہنا تھا کہ ریاست کے ساتھ لڑائی ان کے مفاد میں نہیں،ان کو پشیمانی اور خفگی کے سوا کچھ حاصل نہیں ہوگا، ایاز صادق کے بیان پر پاکستان کے دشمن شادیانے بجا رہے ہیں ،ریاست سے لڑائی آپ کا حق نہیں ہے، مولانا فضل الرحمان کے پاس دینی مدارس کی طاقت موجود ہے، پیپلزپارٹی نے بہتر سیاست کھیلی ہے، نواز شریف اور مریم نے جو بو دیا ہے اس سے سیاست میں ان کیلئے مشکلات اور ناممکنات ہوگئی ہیں، مجھے سمجھ نہیں آئی کہ نواز شریف نے ایاز صادق کو کیوں لانچ کیا ہے،ریاست سے لڑائی کے نتائج خطرناک ہو سکتے ہیں، سیاست سے لڑائی آپ کا حق ہے، ریاست سے لڑائی آپ کا حق نہیں ہے،انتشار اورخلفشار سے ایسا نہ ہو کہ سیاسی قوتوں کو نقصان اٹھانا پڑے
وفاقی وزیر نے کہا کہ ہم نے ملک کو آگے لے کر چلنا ہے، ن لیگ کی طرف سے جو کچھ بھی کہا جارہا ہے وہ غیر ملکی ایجنڈا ہے، سیاست جس دوراہے میں داخل ہورہی ہے اس کے نتیجے کچھ بھی نکل سکتے ہیں، عمران خان کہیں نہیں جارہےہیں،سیاست سے لڑائی آپ کا حق ہے، ڈائیلاگ اورمذاکرات سیاسی جماعتوں میں ہوتے ہیں۔
Capital TV is one of the leading news channels of Pakistan bringing you the latest current affairs from Pakistan and around the world.
Subscribe to the Official Capital TV YouTube Channel: [ Ссылка ]
Like us on Facebook: [ Ссылка ]
Follow Us on Twitter: [ Ссылка ]
#CapitalTVPk #CapitalNews #Pakistan
Ещё видео!