Subscribe to our YouTube channel [ Ссылка ]
#NooriTV #Karachi #monsoon
کراچی ڈوب رہا ہے اسے بچا لینا
جو ٹیکس لینا ہے وہ بعد میں لگا لینا
حویلیاں نہیں ڈوبیں مکان ڈوب گئے
کہ خان بچ گئے اور خاندان ڈوب گئے
تمام عمر کی ساری کمائی ڈوب گئی
غریبِ شہر کی جب چارپائی ڈوب گئی
غضب میں آئے تو پانی عجب گزارتا ہے
ہمارے صحن سے بحرِ عرب گزرتا ہے
تمام شہر کی گلیوں میں آ گیا بھونچال
چڑھا ہوا ہے ابھی بحرِ گلشنِ اقبال
ٹھہر گیا تھا جو ریلہ گزر گیا کب کا
عزیز آباد کا دریا اتر گیا کب کا
یہ شہر جب کبھی اپنی زباں سے پھرتا ہے
تو لالو کھیت میں دریائے سندھ گرتا ہے
کبھی ہوا میں کبھی پانیوں میں رہتا ہے
عجیب شہر ہے طغیانیوں میں رہتا ہے
جنہیں نہانے میں ہوتی تھی مستقل سبکی
انہیں بھی آج لگانی پڑی ہے اِک ڈبکی
بڑے بڑوں کو تحفظ بحسن و خوبی ہے
محل کے گھر کی عمارت ابھی نہ ڈوبی ہے
لباس جن کے بہت صاف اور ستھرے ہیں
مکاں کی تیسری منزل سے وہ نہ اترے ہیں
یہ مشورہ ہے حکوت کا اے ندیدو تم
کہ اب کے کار نہیں کشتیاں خریدو تم
Ещё видео!