سرائے عالمگیر پولیس کامنشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ برداروں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری۔
ایک منشیات فروش اور ناجائز اسلحہ برداررنگے ہاتھوں گرفتار، 4لیٹر شراب اور1عدد پسٹل30بوربرآمد۔
سرائے عالمگیر سے ڈاکٹر تصور حسین مرزا کی رپورٹ کے مطابق
ڈی پی او گجرات مستنصر عطاء باجوہ کی زیر قیادت اور ڈی ایس پی سرائے عالمگیر سرکل رائے منیر احمد کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ سٹی سرائے عالمگیرمحمد اخترگجرنے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتےہوئےمنشیات فروش محمد رضوان عرف جان ولد محمد یعقوب قوم مغل سکنہ پرانی جہلم سرائے عالمگیر کو رنگے ہاتھوں گرفتارکرکے ملزم کے قبضہ سے4بوتل شراب برآمدکی۔
جبکہ دوسری کارروائی میں ایس ایچ او تھانہ صدر سرائے عالمگیر امیر عباس چدھڑنےملزم محمد عاصم جاوید ولد طالب حسین سکنہ نارووال کو گرفتار کر کے ملزم کے قبضہ سےپسٹل30بور برآمدکرلیا۔پولیس نے دونوں ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی۔
ڈی پی او گجرات مستنصر عطاء باجوہ کا کہنا ہے کہ منشیات فروش اور ناجائزاسلحہ بردارمعاشرے کا ناسور ہیں جو نوجوان نسل کو تباہ کرنے کا باعث بن رہے ہیں جن کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔
Ещё видео!