دینی مدارس کی رجسٹریشن کو مسلسل روکے رکھنا اور پھر یہ پروپیگنڈا کرنا کہ مدارس بغیر رجسٹریشن کے چل رہے ہیں، ایک غیر منصفانہ رویہ ہے۔ مدارس کے اکاؤنٹس بند کرکے ان کی آمدنی پر سوالات اٹھانا بھی حکومت کی جانب سے پیدا کردہ مشکلات ہیں۔ جب مغرب سے شاباش ملتی ہے تو قانون سازی میں فوراً پیشرفت ہوتی ہے، لیکن مدارس جیسے اہم معاملات میں تاخیر کی جاتی ہے، حالانکہ اتفاق رائے موجود ہے۔
یہ سوالات اہم ہیں: مدارس کے مسائل حل کرنے میں تاخیر کیوں کی جا رہی ہے؟ جب ہم حکومت کے لیے اتنے اہم ہیں اور ہمارا ووٹ ضروری ہے تو پھر ہماری ترجیحات کو نظرانداز کیوں کیا جاتا ہے؟ ہمیں بھی ترجیحی بنیادوں پر شامل کیا جانا چاہیے تاکہ دینی مدارس کے معاملات جلد از جلد حل ہوں۔
Ещё видео!