ویمن ڈے کی مناسبت سے کراچی میں رنگا رنگ تقریبات کا سلسلہ اب بھی جاری ہے جس میں خواتین کی صلاحتیوں کا کا جادو سرچڑھ کر بول رہاہے
کراچی آرٹس کونسل میں ویمن ڈے کی مناسبت سے گھریلو اشیاء ،لباس ، مہندی ، میک اپ اور دیگر خوبصورت اسٹالز کا انعقاد کیاگیا ۔۔۔۔
سجنا سنورنا خواتین کا خاصہ رہاہے ،،یہی وجہ سے وہ لباس اور اس کے انتخاب میں کسی قسم کی کمی نہیں چھوڑتی آرٹس کونسل میں لگے لباس کے اسٹالزپر خواتین کا بےتحاشا رش دیکھا گیا
۔۔۔۔۔شادی کی تقریبات ہوں یا پھر خوشی کا کوئی بھی تہوار خواتین مہندی نہ لگائے بھلا یہ کیسے ممکن ہے ،،،،،مہندی کے اسٹالز اور خواتین کارش اس بات کی غمازی کررہاہے تھا کہ دور کتنا بھی جدید کیوں نہ ہو خواتین کو مہندی سے الگ نہیں کیا جاسکتا ۔۔۔۔۔
نمائش میں گھریلوں تزئین وآرائش کی تمام اشیاء کے خوبصورت اسٹالز لگائے گئےتھے جس میں ہنڈی کرافٹ سر فہرست رہا۔
رنگ جو قدرت کے حسن کے ترجمان ہیں انہیں رنگوں کی آمیزش سے فن پاروں کی تخلیق کا مقابلہ بھی کرایا گیا جس میں بہتریں پوزیشن حاصل کرنے والوں میں ایوارڈ اور شیلڈز تقسیم کی گئیں۔۔۔۔
Ещё видео!