پاک فوج کے شہید سپاہی رانا سیف الرحمن خاں، مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ چک جہانگیر کلاں میں سپرد خاک-
پاک فوج کے شہید سپاہی رانا سیف الرحمن کی نماز جنازہ فیصل آباد کے نواحی گاوں چک نمبر 253 ر-ب جہانگیر کلاں میں ادا کردی گئی۔ نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد شہید سپاہی کومکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا گیا۔
شہید کی نماز جنازہ آبائی علاقے جہانگیر کلاں میں ادا کی گئی جس میں فوجی افسران سمیت علاقہ عمائدین اور عزیز و رشتہ داروں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
شہید سپاہی کے جسد خاکی کو پاک فوج کے دستے نے سلامی پیش کی اورقبرپہ چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کی طرف سی پھولوں کی چادر چڑھائی۔ شہید کی تدفین مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ کی گئی
Ещё видео!