تھانہ سوہدرہ پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف تابڑتوڑ کاروائیاں جاری
بدنام زمانہ منشیات فروش عاطف عرف گوگی گرفتار
ملزم سے 2020 گرام چرس برآمد۔ مقدمہ زیر دفعہ 9C درج۔ SHO عرفان منور بھنڈر
سٹی پولیس آفیسر عمر سلامت کی ہدایات کے مطابق جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلا تفریق تابڑ توڑ کارروائیاں جاری
منشیات فروشی کا مکروہ دھندہ کرنے والا بدنام زمانہ منشیات فروش عاطف عرف گوگی تھانہ سوہدرہ پولیس کے شکنجے میں آگیا۔ SHO
تھانہ سوہدرہ عرفان منور بھِنڈر اور انکی ٹیم نے منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے بدنام زمانہ منشیات فروش عاطف عرف گوگی کو گرفتار کرکے ملزم سے 2020 گرام چرس برآمد کرکے مقدمہ زیر فعہ 9Cدرج کر کے حوالات جوڈیشل بھجوادیا۔ ASP سرکل وزیرآباد اختر نواز اور SHO عرفان منور بِھنڈر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ منشیات فروش کسی رعایت کے مستحق نہیں ۔جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلا تفریق کارروائیاں جاری رہیں گی ۔ منشیات فروشی لعنت اور معاشرتی روگ ہے۔ منشیات نوجوان نسل کے مستقبل کی قاتل ہے۔ جو بھی منشیات فروشی میں ملوث پایا گیا سیدھا جیل جائے گا۔ منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا
Ещё видео!