وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے کنٹری ڈائریکٹر ورلڈ بینک ناجے بن حسین کی ملاقات
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے کنٹری ڈائریکٹر ورلڈ بینک ناجے بن حسین کی ملاقات ہوئی ،جس میں پاکستان میں پائیدار ترقی کے اہداف اور باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو ہوئی۔
ملاقات میں سموگ کے مسئلہ پر باہمی تعاون سے قابو پانے پر اتفاق کیا گیا اور فیصلہ کیا گیا کہ ورلڈ بینک اور سی ڈی اے کی مشترکہ ٹیم انسداد سموگ پلان تیار کرے گی۔
الیکٹرک بسوں۔ صاف پانی۔ سینیٹیشن اور کچی آبادیوں کی ترقی کیلئے معاونت پر بھی بات چیت ہوئی۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے کنٹری ڈائریکٹر ورلڈ بینک سے کہا کہ رواں برس ایئر کوالٹی انڈکس 271 تک پہنچا ہے۔ اس سے پہلے صورتحال خطرناک سطح پر پہنچے ۔ ہمیں فوری طور پر جامع انسداد سموگ پلان وضع کرنا ہے۔
اسلام آباد کی ائیر کوالٹی کو بہتر بنانے اور محفوظ شہر بنانے میں ورلڈ بینک کے تعاون کا خیر مقدم کریں گے۔ محسن نقوی نے کہا کہ پوری کوشش ہے کہ سموگ کے مسلہ کا ابھی سے تدارک کیا جائے۔
کنٹری ڈائریکٹر ورلڈ بینک کی وزیر داخلہ کو سموگ پر قابو پانے اور پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول میں تعاون کی یقین دہانی کروائی ۔
Associated Press of Pakistan is a government-operated national news agency of Pakistan
#APP
Associated Press of Pakistan
Ещё видео!