5 دسمبر 2022ء: لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید اور لیفٹیننٹ جنرل اظہر عباس کی ریٹائرمنٹ کی منظوری دے دی گئی۔اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق وفاقی کابینہ نے منظوری سرکولیشن سمری کے ذریعے دی۔لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کی ریٹائرمنٹ کا اطلاق 10 دسمبر 2022سے ہوگا۔ لیفٹیننٹ جنرل اظہر عباس کی ریٹائرمنٹ کا اطلاق فوری ہو گا۔
قبل ازیں وزیراعظم نے لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کی ریٹائرمنٹ کی منظوری دی۔ لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے نئے آرمی چیف کی نامزدگی کے فوراً بعد قبل ازوقت ریٹائرمنٹ کی درخواست دیدی تھی، جو جی ایچ کیو، وزارت دفاع سے پراسیس ہوتی ہوئی وزیراعظم آفس پہنچی جس کی شہباز شریف نے منظوری دے دی۔یاد رہے کہ لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے اپریل 2023 میں ریٹائر ہونا تھا۔
Ещё видео!