وزیر اعظم شہباز شریف کا کابینہ کے اہم ارکان کے ہمراہ جی ایچ کیو کا دورہ! *تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف نے آج راولپنڈی میں جی ایچ کیو ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا- انکی آمد پر آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے وزیراعظم شہباز شریف کا استقبال کیا، اس موقع پر ان کے ہمراہ وزیرِ دفاع خواجہ محمد آصف اور وفاقی کابینہ کے اراکین بھی ساتھ تھے- وزیر اعظم شہباز شریف کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا- وزیر اعظم نے یادگارِ شُہدا پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتح پڑھی۔ گفتگو کے دوران آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا کہ پاک فوج قوم کی توقعات پر پورا اترتی رہے گی اور پاکستان کو درپیش سیکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے میں حکومت کی بھرپور حمایت کرے گی- آخر میں آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے وزیراعظم شہباز شریف اور کابینہ ارکان کو بریفنگ بھی دی*
