گجرات پولیس کی مجرمان اشتہاریوں کے خلاف بڑی کارروائی،تین افراد کو قتل کرنے والے عرصہ چھ سال سے روپوش دو خطرناک اشتہاری گرفتار
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او گجرات عمر سلامت کی سربراہی میں پولیس نے ضلع بھر میں خطرناک اشتہاریوں کے خلاف گھیرا تنگ کردیا ہے۔ڈی ایس پی لالہ موسیٰ افضال شاہ کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ صد رگجرات مجاہد عباس اور ان کی ٹیم نے مجرمان اشتہاریوں کے خلاف خصوصی آپریشن کرکے عرصہ چھ سال سے روپوش دو خطرناک اشتہاریوں کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار اشتہاریوں میں محمد عثمان عرف شانی ولد محمد انور سکنہ علی پور اور فیصل محمود ولد شیر محمد سکنہ دو برجی باہگا گوجرانوالہ شامل ہیں،جنہوں نے سال 2015میں فائرنگ کرکے تین افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا تھا اور بعد ازاں روپوش ہوگئے تھے۔ جنہیں پولیس ٹیم نے انتہائی محنت اور جانفشانی سے گرفتار کیا ہے۔ گرفتار ملزمان کی تفتیش جاری ہے۔
Ещё видео!