ریاست جموں و کشمیر کے سرحدی ضلع پونچھ کے گلپور سیکٹر میں لائن آف کنٹرول پر بھارت اور پاکستان کی افواج کے درمیان گولیوں کے تبادلے سے مقامی لوگوں میں خوف و ہراس ہے۔
فوجی ذرائع کے مطابق پاکستان کی جانب سے سرحدی ضلع پونچھ کے گل پور سیکٹر میں پاکستان نے بلا اشتعال فائرنگ کی جس کا بھارتی فوج نے بھی معقول جواب دیا۔
تاہم گولیوں کے اس تبادلے کے دوران کسی بھی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔
تازہ فائرنگ کی وجہ سے مقامی لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا ہے۔
مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔
Ещё видео!