آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی اور اردو ادب فاﺅنڈیشن کے اشتراک سے ”عورت صنف نازک نہیں صنف آہن ہے“ کے عنوان پر تقریب کا انعقاد
کراچی ( ) آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے زیر اہتمام ”عورت صنف نازک نہیں صنف آہن ہے“ کے عنوان پر تقریب کا انعقاد گل رنگ ہال میں کیا گیا جس میں شاہدہ خورشید کنول نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی جبکہ پروفیسر ساجدہ پروین، شہزین فراز، انیلہ رزاق، اعینہ میر، جہاں قمر، فائزہ نعیم ، ثناءادریس ، تاجور شکیل ، نمرہ جمیل سمیت دیگر خواتین نے شاعری، افسانہ، نثر، نغمہ کے ذریعے اوپن مائیک پر موضوع سے متعلق اظہارکیا، تقریب میں نظامت کے فرائض اردو ادب فاﺅنڈیشن کی چیئرپرسن سدرہ کریم نے انجام دیے، شاہدہ خورشید کنول نے بھولی ماں، عورت زندہ ہے، عورت غلام نہیں، حوا کی بیٹی اور عورت تجھے سلام کے عنوان پر نظمیں پڑھ کر سنائیں۔ پروفیسر ساجدہ پروین نے کہا کہ ہمارے معاشرے میں اگر مرد عورت کو عزت کی نگاہ سے دیکھے تو شاید ”میرا جسم میری مرضی“ کا نعرہ ہی نہ لگے، آپ کا جذبہ دیکھ کر اندازہ ہوتا ہے اب آپ کو کوئی بُری نظر سے نہیں دیکھے گا، آج کی عورت بہت مضبوط ہوچکی ہے، انہوں نے کہاکہ خواتین اور مردوں کو یکساں حقوق دیے گئے ہیں ، ماں کے قدموں تلے جنت ہے، زاہد حسین نے کہاکہ میں نے اللہ سے ایک ایسی عورت کو مانگا جو اپنے حق کے لیے میرے گریباں پر بھی ہاتھ ڈال سکے، گلوکارہ ہما کنول نے سریلی آواز میں گیت گاکر خوب داد سمیٹی، تقریب کے آخر میں وومن ڈے کی مناسبت
سے کیک بھی کاٹا گیا ۔
#womenday #openmicshow #urduadabfoundation
Ещё видео!