اسرائیلی وزیر آعظم بنجا من نتن یاہو نے یہ اعتراف کیا ہے کہ رفح شہر میں پناہ گزین کیمپ پر بمباری ایک بہت بڑی غلطی ہے، جس میں چالیس سے زائد فلسطینی شہید ہوئے ہیں۔ واضح رہے کہ اسرائیل کو حماس کے ساتھ جنگ کے دوران شہر یوں کی ہلا کتوں پر بین الا قوامی سطح پر شدید تنقید کا سا منا ہے۔ خاص کر امر یکہ اور اسرائیلی پی ایم کے قریبی رفقا نے غزہ میں شہریوں کی ہلاکتوں پر سخت ناراضگی جتا ئی ہے۔اسرائیل کا اصرار ہے کہ وہ عالمی قوانین پر عمل پیرا ہے، لیکن
اسے دنیا کی اعلی عدالت میں قانو نی چار جوئی کا سا منا ہے۔گذ شہ ہفتہ عدالت اعلی نے اسرائیل کو فوری رفح شہر پر بمباری روکنے کا حکم دیا تھا، باجو د اسکے اسرائیلی افواج
نے رفح شہر کے پناہ گزین کیمپ پر بمباری کی ہے جس کے باعث کئی افراد شہید اور بیشتر زخمی ہو ئے ہیں، جن میں بچوں کی تعداد زیادہ بتائی جاتی ہے۔
#Netanyahu #RafahBombing #GazaConflict #RefugeeCamp #Palestine #Israel #HumanRights #WarCrimes #InternationalLaw #MiddleEastConflict
Ещё видео!