20ستمبر 2022ء: سابق چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریو نیو شبر زیدی کا کہنا ہے کہ ہمیں مان لینا چاہئے کہ ہم دیوالیہ ہو چکے ہیں۔عمران خان ، شہباز شریف اور مفتاح اسماعیل سچ نہیں بولتے۔ انہوں نے لاہور میں سیمینار سےخطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ پاکستان کی دکان اس طرح نہیں چل سکتی، ملک نیچے جا رہا ہے۔انہوں نے کہا یہ کہنا درست نہیں کہ ہم دیوالیہ نہیں ہیں، ہم ہر سال منفی سے آغاز لیتے ہیں۔
ہمارا پہلا مسئلہ یہ ہے کہ ہم سچ نہیں بولتے۔انہوں نے کہا میں اکاؤنٹنٹ ہوں مجھے نہیں لگتا ایسے بچیں گے۔شبر زیدی نے کہا ہمارا جی ڈی پی 375 ارب ڈالر ہے، ٹیکس اکٹھا کرنے کی شرح 10 فیصد ہے۔پڑوسی ملک کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ مودی نے 3 سال میں ساڑھے 3 کروڑ ٹیکس فائلرز شامل کیے،آخری آدمی تھا جس نے عمران خان کو کہا آئی ایم ایف کے پاس جانا ہو گا۔
Ещё видео!