#آم_کے_بٹور_کے_نقصانات_اس_کی_بروقت_کٹائی_کیوں_ضروری_ہے
آم کے بٹور کو عام طور پر پھل کا دانہ بننے (فروٹ سیٹ) کے عمل کے مکمل ہونے کے فوراً بعد کاٹ دیا جاتا ہے۔ دانہ بننے کے بعد اس کی کٹائی میں تاخیر سے نہ صرف پھل زیادہ گرتا ہے بلکہ یہ بہت سے دیگر طریقوں سے پودوں کو نقصان پہنچاتا ہے۔
1۔ بٹور اپنے ساتھ قریبی پھلوں کی کوالٹی خراب کرتا ہے۔
2۔ بٹور بہت سے کیڑوں کو چھپنے (ہائیبرنیٹ) اور نسل کشی کے لیے جگہ مہیا کرتا ہے، خاص طور پر آم کا تیلہ اور بورر کا کنٹرول بٹور کی موجودگی میں نہ ممکن ہے۔
3۔ پودوں پر بٹور کی موجودگی آنے والے سالوں میں مزید بٹور بننے کا سبب بنتی ہے۔
4۔ سب سے اہم یہ کہ بٹور آئیندہ سال کی فصل خاص طور پر چونسہ ثمر بہشت (موسمی چونسہ) میں پھول بننے کے عمل کو روکنے کا سبب بھی بنتا ہے ۔
لہذا جیسے ہی بٹور کی موجودگی کی شناخت ہو اسے فوراً کاٹ دیں۔ مزید یہ کہ پھل کے دانہ بننے کے عمل کے مکمل ہونے پر 3-4 وقفوں سے بٹور کی کٹائی مکمل کریں تاکہ ایک بار کٹائی کے بعد ظاہر ہونے والا بٹور آئیندہ کٹائی میں صاف ہو جائے۔
Ещё видео!