Course Registration link:
[ Ссылка ]
0:00 intro
3:35 Huzur ﷺ Ki Dawat Dene ke 2 tareke
3:44 Sirri Dawat Ka Matlab
3:50 Jehri Dawat Ka Matlab
4:45 Jehri Dawat Ke 5 Marahil
6:21 Society Ki Islah Kese Karein
7:33 Kisi Bhi Ache Kam Ki Shirwat Ghar Se Karein
12:14 Musalmano Ka Konsa Dor Dark Ages Tha?
14:26 Koi Deen ki Dawat De To Usse Kesa Response Dein?
18:48 Abu Lahab Ne Huzur ﷺ Ki Dawat Q Qabol Nahi Ki?
20:41 Haq Aur Sach Ki Baat Kese Karein?
25:36 Qayamat Wale Din Nasab Kam Aega?
26:29 Kufar Ki Waja Se Rishtedari Khatam Hojate Ha?
29:57 Allah Deen Ka Kam Kisi Kafir Se Bhi Le Sakta Ha?
34:52 Aj Ke Dor Me Deen ka Kam Kese Karein?
40:10 Kisi Bhi Shaks Ko Kis Nazar Se Dekhien?
41:05 Deen Ka Kam Karna Kisi Sorat Na Chorien
42:35 Inzar Se Kya Murad Ha?
42:47 Tabsher Se Kya Murad Ha?
کلاس کے چند اہم نکات:
1. اعلانیہ دعوت کے حوالے سے قرآن کریم کی دو آیات اہم ہیں۔ ایک سورۃ الشعراء کی آیت نمبر 214 اور دوسری سورۃ الحجر کے آیت نمبر94 اور اس سلسلے کو آگے بڑھائیں تو سورۃ الشوری کی آیت نمبر 7
2. اعلانیہ دعوت میں آپ کی حکمت عملی یہ رہی کہ پہلے مرحلے میں آپ ﷺ نے اپنے قریبی رشتہ داروں کو جمع کرکے دعوت دی۔
3. اگلے مرحلے میں آپ ﷺ صفا پہاڑی پر تشریف لے گئے اور قریش کے سب قبائل کو دعوت دی۔
4. اس سے اگلا مرحلہ مکہ (ام القری) اور آس پاس کے لوگوں کو دعوت دینے کا ہے۔ یہ سب اعلانیہ دعوت کے مراحل ہیں۔
5. اعلانیہ دعوت کے پہلے مرحلے میں رشتہ داروں کو دعوت دینے میں ہمارے لیے یہ سبق ہے کہ دین کی دعوت اور تربیت کے سب سے زیادہ حق دار آپ کے اپنے رشتہ دار ہیں اور رشتہ دارو سے پہلے اپنی ذات ہے۔ پہلے خود کو بنانے کی کوشش کرنی ہے پھر اپنے رشتہ داروں کو دعوت دینی ہے۔چراغ تلے اندھیرے والے کیفیت نہیں ہونی چاہیے۔
6. اسلامی نقطہ نظر سے اسلام سے پہلے جاہلیت کا دور تاریکی کا دور ہے اور اسلام کے آجانے کے بعد کا دور روشنی اور علم کا دور ہے۔ یورپ نے ان اصطلاحات کو گڈمڈ کرکے سولہویں سترھویں صدی کے ساتھ جوڑدیا ہے اور ہمارے مسلمان بھی بعض اوقات یہ فر ق نہیں کرپاتے کہ یہ یورپ کی ترقی کا دور ہے۔ انسانیت کی ترقی کا نہیں۔ انسانیت اندھیروں سے اسی وقت نکل آئی تھی جب دنیا میں ہمارے آقا حضرت محمد ﷺ تشریف لائے تھے۔
7. ایک بات یہ بھی معلوم ہوئی کہ جس کو دعوت دی جارہی ہےاس کو بھی یہ دیکھنا چاہیے کہ اس کا رویہ حضرت خدیجہ رضی اللہ عنہا اور ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ والا ہے یا ابولہب والا؟ یہ دو شخصیات کے نام ہی نہیں، بلکہ دوکرداروں کا عنوان بھی ہیں۔
8. جب سوشل میڈیا پر ہمارے سامنے کوئی دینی بات یا دینی حکم آتا ہے یا کسی عالم کی تقریر کا کلپ سامنے آتا ہے تو ہمارے بعض لوگ سوچے سمجھے بغیر اس کا مذاق اڑانا شروع کردیتے ہیں۔ یہ خطرناک رویہ ہے۔دین کی بات پر بلاسوچے سمجھے کمنٹ کرکے اس کو رد کرنا ابولہب کا طریقہ ہے۔
9. ابولہب کی مخالفت میں ایک حکمت علماء نے یہ لکھی ہے کہ لوگوں کے سامنے یہ بات واضح ہوگئی کہ یہ کسی قبیلے یا خاندان کی کوئی ملی بھگت یا ان کا قبائلی فیصلہ یا سازش نہیں، بلکہ یہ واقعی میں اللہ کا دین ہے۔ اگر ان کے قبیلے کا کوئی باہمی طے شدہ پری پلان منصوبہ ہوتا تو ابولہب کیوں مخالفت کرتا؟
10. حضور ﷺ نے خاندان والوں کو خاص خاندانی ماحول میں جمع کرکے دعوت دی۔ سبق یہ ہے کہ ہر شخص سے اس کی حیثیت کے مطابق بات کرنی چاہیے۔
11. بات حق ہو، طریقہ حق ہو اور نیت حق ہو تو اثر کرتی ہے۔ بہت سی دفعہ سچی بات کڑوی نہیں ہوتی، اس کو بتانے کا انداز اس کو کڑوا بنادیتا ہے۔
12. یہ بھی معلوم ہوا کہ کفر وشرک کی صور ت میں نسب کام نہیں آئے گا۔
13. یہ بھی معلوم ہوا کہ انسان کی کامیابی میں اس کے خاندان، برادری اور کمیونٹی کا بڑا ہاتھ ہوتا ہے۔
14. کفر، فسق اور شرک سے خونی رشتے ختم نہیں ہوتے۔ بعض اوقات کسی حکمت سے بائیکاٹ کرنا تو سمجھ میں آتا ہے، لیکن مستقل ان رشتوں کو کالعدم قرار دینا شریعت نہیں ہے۔
15. حضرت شعیب علیہ السلام کو ان کی قوم کی طرف سے یہ جواب ملا تھا کہ اگر آپ کی قوم نہ ہوتی تو ہم آپ کو سنگسار کردیتے۔ معلوم ہوا دین کا کام اللہ تعالی کسی کافر فاسق سے بھی لے لیتے ہیں۔ ان کی قوم تو کافر تھی لیکن حضرت شعیب علیہ السلام کی حفاظت کا ایک ذریعہ بن گئی۔
16. صٖفا پہاڑی پر چڑھنے میں یہ سبق ہے کہ آپ ﷺ نے اپنی آواز دو رتک پہنچانے کے لیے اس دور کے میڈیا کا استعمال کیا۔
17. جو جائز چیزیں تھیں، وہ آپ نے اختیار کی اور جو ناجائز تھیں، وہ اختیار نہیں کی۔
18. معلوم ہوا کہ نہ سب کچھ بنا سوچے سمجھے اختیار کرنا چاہیے اور نہ ہی سب کچھ کو چھوڑنا چاہیے۔ یعنی نہ ایسا تنگ نظر ہو کہ اچھی چیز بھی نہ لے اور نہ اتنا روشن خیال ہو کہ ناجائز چیز کو بھی لے لے۔
19. معلوم ہوا کہ اس دو رمیں علمائے کرام اور داعیان دین کے لیے میڈیا کا استعمال باقاعدہ سیکھنا انتہائی اہم ہے۔
#seerat
#seeratunnabi
#seerat_un_nabi
#seeratinurdu
#seeraturrasool
#muftirasheedkhursheed
#muftirasheedofficial
#muftirasheedahmedkhursheed
__
Follow us on Social Media:
Instagram: [ Ссылка ]
muftirasheedahmedofficial
Youtube: www.youtube.com/muftirasheedofficial
Facebook Page: [ Ссылка ]
Tiktok: [ Ссылка ]
Whatsapp Channel Link: [ Ссылка ]
Pashto Youtube Channel: [ Ссылка ]
Pashto Facebook Page: [ Ссылка ]
__
For any querry:
Email: muftirasheedofficial@gmail.com
Ещё видео!