ساہیوال۔ کشمیری بھائی بہنوں سے اظہار یکجہتی کے لئے مزدور پلی چوک میں زبردست احتجاجی مظاہرہےوریلی ۔ملک بھر میں آج 15 اگست کو کشمیری بھائی بہنوں سے اظہار یکجہتی کے لئے یوم سیاہ کے طور پر منایا جا رہا ہے اسی سلسلہ میں مزدور پلی چوک میں بھارت کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اور ایک ریلی بھی نکالی گئ ریلی پائیلٹ سکول چوک سے شروع ہوکر مزدور پلی چوک پر اختتام پزیر ہوئ مظاہرین کی قیادت چئیرمین بزم رضا شیخ اعجاز رضا نے کی جبکہ پی ایم اےایس کے صدر رانا وحید۔عمر منظور چوہدری۔امتیاز احمد بٹ۔آغا رضا۔فاروق افضل فاروقی و دیگر نے بھی مظاہرین سے خطاب کیا ۔مظاہرین نے قومی پرچم, کشمیری پرچم اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے نعرے درج تھے مظاہرے کے دوران فضاء کشمیر پاکستان ،پاکستان زندہ آباد ،پاک آرمی زندہ آباد کے فلک شگاف نعروں سے گونج اٹھی اس موقع پر شرکاء کا کہنا تھا کہ مودی سرکار نے کشمیر میں11روز سے کرفیو لگا رکھا ہے اور کشمیریوں کی نسل کشی کر رہا ہے ہم کشمیریوں کے ساتھ اور پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور کشمیریوں اور ملک کی سلامتی کے لیے جان تک دینے کے لئے تیار ہیں احتجاجی مظاہرہ میں تمام مکاتب فکر سیاسی و مزہبی جماعتوں اور سول سوسائٹی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھرپور شرکت کی
[ Ссылка ]
Ещё видео!