وزیراعظم محمد شہباز شریف نے انسانی حقوق کے عالمی دن کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت تمام شہریوں کو مساوی حقوق کی فراہمی کے لئے پرعزم ہے،
اجتماعی کوششوں کے ساتھ ہمیں آگے بڑھنا چاہئے، مسائل کو حل کریں اور اپنی آنے والی نسل کے لئے اور پاکستانی عوام کی توقعات پر پورا اترنے کے لئے اپنا راستہ بنائیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ یہ دن انسانی حقوق کے عظیم مقصد کو برقرار رکھنے اور ان کے تحفظ کے لئے حکومت کے عزم کو اجاگر کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بسنے والی تمام اقلیتوں کو مساوی حقوق حاصل ہیں، یہ ہماری ترجیح ہے اور حکومت سب کو برابری کی بنیاد پر مواقع فراہم کرنے کے لئے پرعزم ہے۔
وزیراعظم نے مزید کہا کہ تقریباً 1400 سال قبل اسلام اور نبی کریم ﷺ نے بنیادی انسانی حقوق اور انسانوں کی برابری کا درس دیا تھا، بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح نے 11 اگست کو اپنی تاریخی تقریر میں عقیدہ، ذات اور مذہب سے قطع نظر تمام شہریوں کے مساوی حقوق پر زور دیا۔
Associated Press of Pakistan is a government-operated national news agency of Pakistan
#APP
Associated Press of Pakistan
Ещё видео!