23 دسمبر 2022ء: مسلم لیگ ن کی جانب سے وزیراعلیٰ چوہدری پرویز الہیٰ کے خلاف تحریک عدم اعتماد واپس لے لی گئی۔تفصیلات کے مطابق ن لیگ نے وزیراعلیٰ پرویز الہیٰ کے خلاف تحریک عدم اعتماد واپس لے لی۔لیگی رہنما خلیل طاہر سندھو کا کہنا ہے کہ پرویز الہیٰ کے خلاف تحریک عدم اعتماد واپس لے لی گئی ہے۔ اسپیکر اور ڈپٹی سپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد برقرار ہے۔
آئینی و قانونی ماہرین نے کہا تھا کہ عدم اعتماد کا ووٹ چودہ روز میں لینا قانونی تقاضا ہے ،گورنرکا اقدام غیر آئینی تھا تو سپیکر کو رولنگ دینا پڑی ،لگتاہے کہ معاملہ عدالت جائے گا،گزشتہ روز بدھ کو سوشل میڈیا پر بیرسٹر اعتزاز احسن اور بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ عدم اعتماد کا ووٹ 14 دنوں میں لینا قانونی تقاضا ہے،اسمبلی کو تحلیل ہونے سے بچانے کیلئے اپوزیشن تحریک عدم اعتماد لائی، گورنر پنجاب کا اقدام غیر آئینی ہے اس لئے اسپیکر کو رولنگ دینا پڑی،اسمبلی کی تحلیل کے بعد اس اسمبلی کے انتخابات ضرور ہوں گے۔
Ещё видео!