گجرات پولیس سرکل سرائے عالمگیر کی منشیات فروشوں اور ہوائی فائرنگ کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری۔
4ملزمان گرفتار،1140گرام چرس،10لیٹر شراب اور1عددپسٹل30بور برآمد۔
سرائے عالمگیر سے ڈاکٹر تصور حسین مرزا کی رپورٹ کے
مطابق ڈی پی او گجرات مستنصر عطاء باجوہ کی زیر قیادت اور ڈی ایس پی سرائے عالمگیر سرکل رائے منیر احمد کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ صدر سرائے عالمگیر امیر عباس چدھڑنے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ خصوصی کارروائیاں کرتے ہوئے 3ملزمان کو گرفتارکر لیا۔گرفتار ملزمان میں ملزم محمد افضال ولد محمد اقبال قوم کھوکھر سکنہ بھروٹ سے 560گرام چرس برآمد کی۔دوسری کارروائی میں ملزم رفاقت علی ولد زر خاں قوم راجپوت سکنہ کستیلہ سے580 گرام چرس برآمد کی جبکہ تیسری کارروائی میں ہوائی فائرنگ کرنے پر ملزم ابو سفیان ولد محمد یعقوب قوم ملک سکنہ خانیوال کو گرفتار کر کےملزم کے قبضہ سے پسٹل 30بور برآمد کر لیا۔
جبکہ ایس ایچ او تھانہ سٹی سرائے عالمگیر محمد اخترگجرنے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتےہوئےمنشیات فروش مسمی جاوید اقبال ولد محمد اقبال سکنہ آرائیاں والا ملتان کوگرفتارکرکے ملزم کے قبضہ سے10لیٹر شراب برآمدکر لی۔پولیس نے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی۔
ڈی پی او گجرات مستنصر عطاء باجوہ کا کہنا ہے کہ جرائم پیشہ افراد کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔
Ещё видео!