ہمارے بیوروچیف سینئر صحافی و کالم نگار میاں میراحمدمستانہ سہروردی نے لاہور سے ہمیں بتایا کہ چیئرمین ایگزیکٹو کونسل جنوبی پنجاب چوہدری طاھربشیرچیمہ نے کہا ھے کہ وزیراعظم عمران وزیر پنجاب سردار عثمان بزدار جنوبی پنجاب صوبہ کے قیام کےلئے تمام وسائل بروئے کار لا رھےہیں گورنمنٹ آف پنجاب بزنس رولز میں 9ترمیم شدہ رولز آف بزنس کےساتھ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کاقیام جنوبی پنجاب صوبے کی جانب ایک مثبت قدم ھےاس امر کا اظہار انہوں نے صوبائی وزیر خزانہ مخدوم ہاشم جواں بخت کی زیر صدارت اجلاس کے بعد سینئر صحافی و کالم نگار میاں میراحمدمستانہ سہروردی سے فون پر گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ وزراء کمیٹی برائے جنوبی پنجاب کاچھٹا اجلاس صوبائی وزیر خزانہ ہاشم جواں بخت کی زیر صدارت ھوا جس میں جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کےلئے 9ترمیم شدہ گورنمنٹ آف پنجاب رولز آف بزنس کاجائزہ اور سیکریٹریٹ کے اختیارات میں خصوصی ھدایات اور9ترمیم شدہ رولز آف بزنس کےساتھ سیکرٹریٹ کا قیام جنوبی پنجاب صوبے کی طرف ایک مثبت قدم ھےانہوں نے کہا کہ سیکرٹریٹ کوجلد فعال بنانے کے لیے بہاولپور اور ملتان میں سرکاری عمارتوں میں دفاتر کے قیام کویقینی بنایاجارھاھے انہوں نے مزید کہا کہ آئندہ وزراء کمیٹی برائے جنوبی پنجاب کےدواجلاس بہاولپور اور ملتان میں ھونگے
Ещё видео!