20 ستمبر 2023ء: نیب میں سابق وزیراعظم نوازشریف ،سابق صدر آصف زرداری اور دیگر سیاستدانوں کے 80 کرپشن کیسز بحال ہوگئے ، راجہ پرویز اشرف ، مراد علی شاہ، شاہد خاقان عباسی، اسحاق ڈار کیخلاف بھی کرپشن کیسز اوپن ہوگئے۔ جیو نیوز کے مطابق قائد ن لیگ نوازشریف ، سابق صدر آصف زرداری اور دیگر سیاستدانوں کے 80 کرپشن کیسز بحال ہوگئے ہیں، آصف زرداری کے جعلی اکاؤنٹ کیسز بھی بحال ہوگئے ہیں، راجا پرویز اشرف کے خلاف رینٹل پاور کیس بھی کھل گیا ہے۔
مراد علی شاہ اور شاہد خاقان عباسی، اسحاق ڈار کیخلاف بھی کرپشن کیسز اوپن ہوگئے ہیں، اسی طر ح نوازشریف ، آصف زرداری اور یوسف رضا گیلانی کے خلاف توشہ خانہ سے گاڑیاں لینے کا کیس بھی کھل گیا ہے۔
#asifzardari
Ещё видео!