گجرات پولیس تھانہ لاری اڈا کا منشیات فروشوں کے خلاف آپریشن،دوران کاروائی شراب کی چالو بھٹی سمیت
5بوتل شراب تیار شد، ایک عدد ڈرمی لعن 20لیٹر، برآمد کرکے د و ملزمان کو گرفتار کرلیا
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او عمر سلامت کی ہدائیت پر گجرات پولیس کی ضلع بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ ڈی ایس پی سٹی سرکل پرویز اقبال گوندل کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ لاری اڈا SIبشارت احمد نے اپنی ٹیم کے ہمراہ منشیات فروشوں کے خلاف خصوصی آپریشن کرکے دو ملزمان 1۔ اصغر ولد دانیل 2۔ نعیم ولد اصغر سکنائے دیہہ بانٹھ جو کہ شراب کشید کرنے میں مصروف تھے کو قابو کرکے موقع سے شراب کی چالوبھٹی سمیت 5بوتل شراب تیار شد، ایک عدد ڈرمی لعن 20لیٹربرآمد کرکے گرفتار کرلیا۔ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے
Ещё видео!