گجرات پولیس لالہ موسیٰ سرکل کی مجرمان اشتہاریوں،منشیات فروشوں، ناجائز اسلحہ برداروں کے خلاف کارروائی
سرکل لالہ موسیٰ پولیس نے گزشتہ ہفتہ کے دوران شراب کی چالو بھٹی،9لیٹر شراب،اڑھائی کلو گرام چرس، 5عدد پسٹل برآمد کئے۔3مجرمان اشتہاری بھی گرفتار کر لئے گئے
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر گجرات عمر سلامت کی ہدایت پرلالہ موسیٰ سرکل پولیس نے گزشتہ ہفتہ کے دوران لالہ موسیٰ،رحمانیہ اور صدر گجرات کے علاقوں میں منشیات فروشوں، ناجائز اسلحہ برداروں اور چوروں کے خلاف گرینڈ آپریشن کیا۔ ڈی ایس پی لالہ موسیٰ سرکل میاں افضال شاہ کی زیر نگرانی سرکل کے مختلف تھانوں نے ناجائزاسلحہ بردارو ں،منشیات فروشوں اورمجرمان اشتہاریوں کے خلاف خصوصی کارروائی کرکے 12ملزمان کو گرفتار کیا۔
ایس ایچ او تھانہ صدر لالہ موسیٰ انسپکٹر سرفراز احمد اور ان کی ٹیم نے مختلف مقدمات میں ملوث6ملزمان کو گرفتارکیاجنکے قبضہ سے 1200گرام چرس، 4 عدد پسٹل، برآمد کئے
ایس ایچ او تھانہ سٹی لالہ موسیٰ انسپکٹر طاہر حسین اور انکی ٹیم نے4ملزمان کو گرفتار کر کے انکے قبضہ سے 1340گرام چرس،9لیٹر شراب جبکہ ایک اشتہاری کو بھی گرفتار کیا
ایس ایچ او تھانہ صدر گجرات انسپکٹر شہباز ہنجرا اور انکی ٹیم نے اغواء برائے تاوان مے مقدمہ میں مطلوب خطرناک مجرم اشتہاری اور شراب کی چالو بھٹی پکڑ لی
Ещё видео!