اوسی
کھاریاں سیشن عدالت کے احاطے میں فائرنگ، پیشی پر آئے افراد پر مخالفین کی فائرنگ، ایک قیدی ہلاک جبکہ دو افراد شدید زخمی، قتل ہونے والے قیدی شیراز قتل کے مقدمے میں گجرات جیل سے کھاریاں پیشی پر لایا گیا تھا،تفصیلات فیضان زاہد کی اس رپورٹ میں
وی او
تحصیل کھاریاں کے سیشن عدالت کے احاطے میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، جہاں جیل سے لائے گئے قیدیوں کی گاڑی جونہی سیشن کورٹ کے احاطہ میں پہنچی تو قیدی جب گاڑی سے اترے تو گھات لگائے ملزم نے فائرنگ شروع کر دی فائرنگ کے نتیجے میں ایک قیدی موقع پر ہلاک ہو گیا جبکہ 2 افراد شدید زخمی ہو گئے،قتل ہونے والے کی شناخت شیراز کے نام سے ہوئی پولیس کے مطابق قتل ہونے والا مجرم شیراز قتل اقدام قتل اور دیگر سنگین جرائم میں ملوث تھا فائرنگ سے ہر طرف خوف وہراس پھیل گیا،پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی، پولیس نے عدالت کا مین گیٹ بند کردیا اور پولیس نے فوری رسپانس کرتے ہوئے فائرنگ کرنے والے شخص کو اسلحہ سمیت گرفتارکرلیا، زخمیوں کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا، احاطہ عدالت میں اسلحہ لے کر جانا پولیس کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے
#kharian
#firing
#police
#gujratpolice
Ещё видео!