13 جولائی 2023ء: آئی ایم ایف نے 1 ارب 20 کروڑ ڈالر کی پہلی قسط جاری کردی،آئی ایم ایف کی جاری کردہ رقم اسٹیٹ بینک آف پاکستان کو موصول ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ کل رات آئی ایم ایف کا پروگرام منظور ہوا،آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ نے پاکستان کیلئے 3 ارب ڈالر کی مںظوری دی۔
آئی ایم ایف کی طرف 1 اعشاریہ 2 ارب ڈالر اسٹیٹ بینک کو منتقل ہو گئے ہیں،1 اعشاریہ 8 ارب ڈالر کی باقی رقم 2 جائزہ رپورٹس کے بعد پاکستان کو مل جائے گی۔ وزیر خزانہ نے بتایا کہ گزشتہ چار روز میں پاکستان کے ذخائر میں 4 اعشاریہ 2 ارب ڈالر کا اضافہ ہوا،آئی ایم ایف سے بات چیت میں وزیراعظم شہباز شریف کا کردار اہم رہا۔
Ещё видео!