منڈی بہاوالدین ڈسڑکٹ پولیس آفیسر انور سعید کنگرا کی ہدایت پر پولیس تھانہ ملکوال کی موٹرسائیکل چور گینگ سرغنہ اشفاق عرف شقو سمیت 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا لاکھوں روپے مالیت کے 10 موٹر سائیکل برآمد کر کے مالکان کے حوالے کر دیئے
منڈی بہاوالدین میں موٹر سائیکل چوری کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کے خلاف ملکوال پولیس نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر انور سعید کنگرا کی ہدایت پر ڈی ایس ہی سرکل ملکوال شبیر اعوان کی سربراہی میں کارروائی کرتے ہوئے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ملکوال میں موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث چار رکنی اشفاق عرف شقو گینگ کو اسکے سرغنہ سمیت گرفتار کر لیا اور انکے قبضہ سے لاکھوں روپے مالیت کے 10 مسروقہ موٹرسائیکل برآمد کر کے انکے مالکان کے حوالے کر دیئے ہیں، ملزمان موٹرسائیکل چوری کر کے ضلع چکوال راولپنڈی، جہلم کے علاقوں میں فروخت کر دیا کرتے تھے، گرفتار ملزمان میں اشفاق عرف شقو ساکن میانی ضلع سرگودھا، باسط علی ساکن ڈھکو چکوال، ظہیر عباس اور ساجد محمود ساکن روپ وال چکوال شامل ہیں
Ещё видео!