تو بادشاہِ دو عالم کی ایک شہزادی
میں اک غریب تیری گرد راہ یا زھرا
خدا کو میں نے سدا لا شریک مانا ہے
خدا کے سامنے رہنا گواہ یا زھرا ۔!!
ملے جو اسکی اجازت مجھے شریعت سے
تو تیرا در ہو میری سجدہ گاہ یا زھرا
ہیں جن کے نور سے امت کے روزو شب روشن
حسن حسین تیرے مہرو مہ یا زھرا ۔۔۔۔!!!!!
تیرے حسین کا کردار دیکھ کر اب تک
پکارتے ہیں ملک واہ واہ یا زھرا ۔۔۔۔!
درود تجھ پے ہو بمصداق بضعة منی
سلام تجھ پہ ہو گیتی پناہ یا زھرا
بھروں تو کیسے بھروں دم تیری غلامی کا
بہت بڑی ہے تیری بارگاہ یا زھرا ۔۔۔۔۔!!
کہاں تو ایک نجیبہ عفیفہ پاک نظر
کہاں میں ایک اسیرِ گناہ یا زھرا
اجڑ چکا ہوں غمِ زندگی کے ہاتھوں سے
کھڑا ہوں در پہ بحالِ تباہ یا زھرا ۔!!
نہ پھیر آج مجھے اپنے در سے تُو خالی
کہ تیرے بابا ہیں شاہوں کے شاہ یا زھرا ؓ
جیوں تو لے کے جیوں تیری دولتِ نسبت
مَروں تو لے کے مَروں تیری چاہ یا زھرا ؓ
بروز حشر نہ پُرساں ہو جب کوئی اُس کا
ملے نصیر کو تیری پناہ یا زھرا ؓ۔۔۔!!
inshotediting #مسجدِنبوی #مدينة #amjadqazi1177#islamicchannel #kabaview #
Ещё видео!