Gulberg College Mushaira | گلبرک کالج مشاعرہ | Abbas Tabish | عباس تابش | Urdu Poetry | اردو شاعری
#AbbasTabish #UrduPoetry #GulbergCollegeMushaira #AbbasTabishPoetry
گزشتہ امتوں کی انتہا سے ڈر نہیں لگتا
یہ کیسے لوگ ہیں جن کو خدا سے ڈر نہیں لگتا
ہم عشق کی شق اس کو بدلنے نہیں دیں گے
دنیا کی یہاں ایک بھی چلنے نہیں دیں گے
قاتل کو عدالت میں نہ لے جائیں گے اس بار
اس بار اسے بچ کے نکلنے نہیں دیں گے
ہم خون بہائیں گے مگر تیرے لیے نئیں
اے ظلم تجھے پھولنے پھلنے نہیں دیں گے
یہ سوچ کے نکلے ہیں یہ خوشبو کے طرف دار
اب اور کوئی پھول مسلنے نہیں دیں گے
دشت میں پیاس بجھاتے ہوئے مرجاتے ہیں
ہم پرندے کہیں جاتے ہوئے مر جاتے ہیں
ہم ہیں سوکھے ہوئے تالاب پہ بیٹھے ہوئے ہنس
جو تعلق کو نبھاتے ہوئے مر جاتے ہیں
ان کے بھی قتل کا الزام ہمارے سر ہے
جو ہمیں زہر پلاتے ہوئے مر جاتے ہیں
گھر پہنچتا ہے کوئی اور ہمارے جیسا
ہم ترے شہر سے جاتے ہوئے مر جاتے ہیں
یہ محبت کی کہانی نہیں مرتی لیکن
لوگ کردار نبھاتے ہوئے مر جاتے ہیں
ہم ہیں وہ ٹوٹی ہوئی کشتیوں والے تابشؔ
جو کناروں کو ملاتے ہوئے مر جاتے ہیں
یہاں کے عہدہ و منصب قبول کرتے ہوئے
میں تجھ کو بھول گیا تھا یہ بھول کرتے ہوئے
اب اور کتنا جیوں فتح کی امید کے ساتھ
کہ تھک گیا ہوں میں لاشیں وصول کرتے ہوئے
اب اس کو یاد بھی کرتا ہوں پوچھ کر اس سے
یہ نوبت آئی ہے شرطیں قبول کرتے ہوئے
.
.
.
.
.
.
.
abbas tabish
abbas tabish mushaira
abbas tabish poetry
abbas tabish official
abbas tabish latest
abbas tabish ghazal
abbas tabish whatsapp status
عباس تابش
عباس تابش شاعری
عباس تابش مشاعرہ
abbas tabish gulberg college mushaira
abbas tabish lahore mushaira
abbas tabish university of lahore mushaira
abbas tabish latest mushaira
abbas tabish 2021
abbas tabish emporium mall mushaira
abbas tabish rekhta mushaira
abbas tabish boys college mushaira
عباس تابش گلبرک کالج مشاعرہ
abbas tabish lahore university mushaira
Ещё видео!