(1)رحمتِ عالَم صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے معجزات تمام انبیائے کرام علیہمُ الصَّلٰوۃ والسَّلام کے معجزات سے زیادہ ہیں۔ ایک قول کے مطابق ساٹھ ہزار معجزے قراٰنِ کریم میں ہیں جبکہ تین ہزار اس کے علاوہ ہیں۔(انموذج اللبیب،ص44) دَرحقیقت سرکارِ نامدار صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے معجزات بےشمار ہیں۔(دلائل النبوۃ،ج1،ص18،الشفا،ج1،ص253)
قدرتِ رب کا آئینہ ٹھہرا تیرا ہر معجزہ رسول اللہ
(2)اللہ کے حبیب صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کسی گنجے کے سر پر ہاتھ پھیرتے تو اسی وقت اس کے بال نکل آتے۔ کسی درخت کا بیج بوتے تو وہ اُسی سال پھل دیتا۔(کشف الغمۃ،ج2،ص64)
(3)کسی کے سر پر اپنا دستِ مبارک رکھتے تو ہاتھ کے نیچے آنے والے بال کالے ہی رہتے، کبھی سفید نہ ہوتے۔(خصائصِ کبریٰ،ج2،ص138)
(4)دو عالَم کے سردار صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم اللہ کی تمام مخلوق میں سب سے افضل و اعلیٰ ہیں۔([1]) (بہارِ شریعت،ج1،ص63 مفہوماً)
سب سے اولیٰ و اعلیٰ ہمارا نبی سب سے بالا و والا ہمارا نبی
(5)رسولِ کریم صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم اعلانِ نَبُوَّت سے پہلے اور بعد ہر قسم کے صغیرہ کبیرہ گناہوں سے پاک ہیں۔ آپ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم سے جان بوجھ کر یا بُھولے سے، ظاہر میں یا باطن میں، پوشیدگی میں یا اعلانیہ، سنجیدگی میں یا مزاح میں، خوشی میں یا غصے میں الغرض کسی حالت میں کسی گناہ کا صُدور ممکن نہیں۔ دیگر تمام انبیائے کرام علیہمُ الصَّلٰوۃ والسَّلام کا بھی یہی معاملہ ہے۔(زرقانی علی المواھب،ج7 ،ص327)
(6)حضور (صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم) خَاتَمُ النَّبِیِّیْن ہیں یعنی اللہ عَزَّوَجَلَّ نے سلسلۂ نبوت حضور پر ختم کردیا کہ حضور (صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم) کے زمانہ میں یا بعد کوئی نیا نبی نہیں آسکتا۔ (بہار شریعت،ج1،ص63)قراٰنِ کریم کی مختلف آیات اور کثیر احادیث میں اس بات کو بیان کیا گیا ہے۔([2])
(7)حضورِ اقدس صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے دونوں شانوں (کندھوں) کے درمیان کبوتر کے انڈے کے برابر مُہْرِ نَبُوَّتتھی۔
Ещё видео!