زمین کے تنازعہ پر مخالفین کی فائرنگ
فائرنگ سے اٹھارہ سالہ نوجوان محمد شاہد میرانی
موقع پر جانبحق ہو گیا
سعید احمد میرانی، محمد اصغر زخمی ہو گئے
تونسہ شریف
تھانہ صدر کے علاقے موضع بنڈی میں زمین کے تنازعہ پر مخالفین نے فائرنگ کرکے اٹھارہ سالہ نوجوان
محمد شاہد ولد محمد حنیف قوم میرانی کو قتل کر دیا جبکہ دو افراد سعید احمد میرانی اور
محمد اصغر زخمی ہو گئے
ریسکیو تونسہ نے زخمی افراد اور لاش کو تونسہ ہسپتال منتقل کر دیا ۔ جہاں لاش کا پوسٹ مارٹم جاری ہے
فریقین فہد ولد منصور عالم ،خواجہ منظور کی عرصہ سے موضع بنڈی میں زمین کا تنازعہ چل رہا ہے
جس پر ملزمان کی اندھا دھند فائرنگ سے
اٹھارہ سالہ نوجوان محمد شاہد میرانی
موقع پر جان بحق ہو گیا۔
جبکہ ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ترجمان تونسہ پولیس کے مطابق پوسٹ مارٹم اور مدعی کی جانب سے درخواست پر مقدمہ درج کیا جائیگا
پولیس موقع پر پہنچ گئی ہے
ملزمان کو جلد گرفتار کر لیا جائیگا
Ещё видео!